July 10, 2024 9:43 AM

printer

روس نے اپنی فوج میں کام کرنے والے بھارتی شہریوں کو جلد چھوڑے جانے کو یقینی بنانے کے بھارت کے مطالبے سے اتفاق کیا

خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا ہے کہ روس نے، بھارت کے اِس مطالبے سے اتفاق کیا ہے کہ روسی فوج میں، امدادی عملے کے طور پر کام کرنے والے بھارتی شہریوں کو، جلد سبکدوش کئے جانے اور انہیں وطن واپس بھیجے جانے کو یقینی بنایا جائے۔

جناب مودی نے اِس معاملے پر، روس کے صدر ولادیمیرپوتن کے ساتھ اپنی غیررسمی بات چیت کے دوران گفتگو کی۔ یہ گفتگو روسی رہنما کے ساتھ ایک عشائیے کی دوران کی گئی۔

خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ دونوں ملک اِس بات پر کام کریں گے کہ اِن بھارتی افراد کو کس طرح جلد سے جلد وطن واپس لایا جائے۔

جناب کواترا نے کہا کہ بھارت نے روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے اپنے شہریوں کی تعداد 35 سے 50 بتائی ہے، جن میں سے دس افراد کو بھارت واپس لایا جاچکا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں