روس نے آج یوکرین کی راجدھانی کیف اور دوسرے خطوں میں کئی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے فضائی حملے کئے۔ وہیں یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے رات بھر اور علی الصبح روس کی جانب سے داغے گئے 21 میں سے 6 میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ یوکرین کے داخلی امور کی وزارت نے کہا ہے کہ حملوں کی زد میں آنے سے کیف خطے میں ایک نجی رہائش گاہ میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔ شمال مشرقی خطے Sumy کے حکام نے Shostka شہر کے قریب 12 رہائشی عمارتوں اور 2 تعلیمی مراکز پر حملے اور نقصان کی خبر دی ہے۔ یوکرین کی فضائیہ نے بھی ملک کے دیگر حصوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنائے جانے کی رپورٹ دی ہے۔ اِس دوران روس کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ روس کی فوجوں نے یوکرینی ایئربیس اور اسلحہ کے کارخانے کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
Site Admin | December 31, 2024 9:24 PM
روس نے آج یوکرین کی راجدھانی کیف اور دوسرے خطوں میں کئی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے فضائی حملے کئے۔ وہیں یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے رات بھر اور علی الصبح روس کی جانب سے داغے گئے 21 میں سے 6 میزائلوں کو مار گرایا ہے
