روس نے آج صبح پورے یوکرین میں بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائلوں کا حملہ کیا جو ایسا لگتاہے کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا۔ بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون کے حملوں نے کیف سمیت یوکرین کے بہت سے شہروں کو نشانہ بنایا، جن کی وجہ سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی اور دھماکے ہوئے۔ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔کیف کے میئر Vitali Klitschko نے پہلے کہا کہ راجدھانی کے بہت سے ضلعوں میں بجلی نہیں تھی۔ دوسری جانب روس کے Belgorod پر یوکرین کے رات بھر کے ایک حملے کے دوران، پانچ افراد ہلاک جبکہ دیگر 13 زخمی ہوگئے۔
Site Admin | August 26, 2024 9:40 PM
روس نے آج صبح پورے یوکرین میں بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائلوں کا حملہ کیا جو ایسا لگتاہے کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا
