کَل روس کے شمالی Caucasus کے شہروں Derbent اور Makhachkala میں ہوئے دو حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جن میں 15 پولیس اہلکار، ایک پادری اور ایک سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔ 6 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا اور پولیس باقی کی تلاش کررہی ہے۔ صوبے کے گورنر Sergei Melikov نے کہا ہے کہ اِس علاقے میں یہ تازہ حملہ ہے جہاں کئی نسلوں کے لوگ رہتے ہیں۔ روس کی قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے مسلم اکثریت والے اِس خطے میں جہاں مسلح سورش پسندی کی تاریخ رہی ہے، اِن حملوں کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ x
Site Admin | June 24, 2024 2:33 PM