ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 15, 2025 9:42 PM

printer

روس اور یوکرین نے رات بھر ایک دوسرے پر شدید فضائی حملے کئے

روس اور یوکرین نے رات بھر ایک دوسرے پر شدید فضائی حملے کئے۔ دونوں جانب سے رپورٹ دی گئی ہے کہ ان کے علاقوں میں 100 سے زیادہ دشمن کے ڈرونز سے حملے کئے گئے۔ یہ حملے، جنگ میں ایک مجوزہ 30 روزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے روسی صدر ولادیمیر پتن کی امریکی مندوب Stev Witkoff کے ساتھ ملاقات ہونے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقفے میں کئے گئے ہیں۔

         Andrei Bocharov نے کہا کہ گرنے والے ڈرونز کے ملبے سے Lukoil کی ایک ریفائنری کے نزدیک Krasnoarmeysky ضلع میں آگ بھڑک اٹھی۔ اموات کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے۔ تین سال سے زیادہ پہلے یوکرین کے خلاف روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اِس ریفائنری کو بار بار نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

        روس کی دفاعی وزارت نے کہا کہ اُس نے یوکرین کے 126 ڈرونز کو مار گرایا ہے جن میں سے 64 کو Volgograd میں اور دیگر کو Voronezh، Belgorod، Bryansk، Rostov اور Kursk میں مار گرایا گیا۔ یوکرین کی فضائیہ نے کہا ہے کہ روس نے رات بھر میں 178 ڈرونز اور دو بیلسٹک میزائل لانچ کئے جن میں Shahed-Type حملہ آور ڈرونز اور فضائی دفاع کو کمزور کرنے کیلئے حملے شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 130 ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ 38 اپنے نشانوں پر پہنچنے میں ناکام رہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں