روس اور یوکرین نے رات بھر ایک دوسرے پر ابھی تک کے سب سے زیادہ حملے کئے ہیں۔روس نے کَل رات 145 ڈرون داغے، جو جنگ شروع ہونے سے اب تک، ایک ہی رات میں کئے گئے سب سے زیادہ حملے ہیں۔ یوکرین نے آج ماسکو خطے کی جانب 34 ڈرون داغے جن کی ابھی تک کوئی مثال نہیں ملتی۔ 2022 میں جب سے یہ جنگ شروع ہوئی ہے، روس کی راجدھانی پر ڈرون کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے، جس کی وجہ سے شہر کے تین بڑے ہوائی اڈّوں سے پروازوں کا رُخ تبدیل کرنا پڑا ہے۔ اِن حملوں میں کم سے کم ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ البتہ کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ روس کی وفاقی فضائی ٹرانسپورٹ ایجنسی نے کہا کہ Domodedovo، Sheremetyevo اور Zhukovsky ہوائی اڈوں نے پروازوں کا رُخ تبدیل کیا ہے۔ روس کے ہوا باز نگراں ادارے نے بتایا کہ اِن ہوائی اڈّوں سے پروازیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔
ڈرون کا یہ حملہ روس کے صدر ولادیمیر پتن کی طرف سے شمالی کوریا کے ساتھ ملک کی دفاعی شراکت داری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔
یوکرین کے صدر Volodymyr زیلنسکی نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کہا کہ ہفتے کے دوران روس نے 800 سے زیادہ گائیڈڈ فضائی بم تقریباً 600 حملہ آور ڈرون اور مختلف قسم کے تقریباً 20 میزائل استعمال کئے ہیں۔
Site Admin | November 10, 2024 9:42 PM