روسی فیڈریشن کے پارلیمانی وفد نے آج نئی دلّی میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔ اِس وفد کی قیادت روس کی State Duma کے چیئرمین Vyacheslav Volodin کررہے ہیں۔ صدرِ جمہوریہ نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے درمیان اِس نوعیت کے تبادلوں سے نہ صرف مضبوط اشتراک کو تقویت ملتی ہے، بلکہ یہ شراکت داری کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے اور تازہ ترین صورتحال سے واقف رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ لگاتار رابطوں کا مثبت اثر، وسیع پیمانے پر ”بھارت-روس خصوصی اور انتہائی کلیدی نوعیت کی اسٹریٹیجک ساجھیداری“ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان قیادت کی سطح پر لگاتار رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون بھی کافی اچھا رہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ بین پارلیمانی کمیشن جیسے نظام نے اشتراک کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدرِ جمہوریہ مرمو نے بھارت اور روس کے نوجوان اور خواتین اراکینِ پارلیمنٹ کے درمیان قریبی رابطوں پر خصوصی توجہ دینے کی بات پر زور دیا۔
Site Admin | February 3, 2025 9:26 PM
روسی فیڈریشن کے پارلیمانی وفد نے آج نئی دلّی میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی
