July 9, 2024 9:31 PM

printer

روسی صدر ولادیمیر پتن نے یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوششیں کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ بھارت- روس تعلقات، آئندہ برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔آج روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ تقریباً 10 سال میں اُن کی ملاقات، 10 بار ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس سے تعلقات کی گہرائی کی عکاسی ہوتی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ پچھلے چالیس پچاس سال سے بھارت کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں دنیا کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا رہا ہے، جس میں پہلا چیلنج کووڈ۔اُنیس وبا تھی اور اس کے بعد مختلف تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنج تھے۔
جناب مودی نے یہ کہتے ہوئے بھارت- روس تعاون کو سراہا کہ اِس تعاون سے بھارتی کسانوں اور صارفین کو مدد ملی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کو اعتراف کرنا چاہیے کہ جب دنیا کو ایندھن کی کمی کا سامنا تھا تو ایندھن سے متعلق بھارت- روس معاہدے نے بین الاقوامی مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے میں ایک بڑا رول ادا کیا۔
اِس موقع پر جناب پوتن نے، یوکرین تنازعہ کا ایک حل تلاش کرنے کی کوششوں پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔اپنی دو طرفہ میٹنگ میں جناب مودی نے، خطے میں امن قائم کرنے کے ہر ممکن طور طریقوں میں، روس کی مدد کیلئے تیار رہنے کے بھارت کے عزم کو دہرایا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں