August 6, 2024 9:46 PM

printer

رودرا پریاگ ضلع کے کیدارگھاٹی میں بچاؤ کارروائیاں تقریباً پوری ہوگئی ہیں

رودرا پریاگ ضلع کے کیدارگھاٹی میں بچاؤ کارروائیاں تقریباً پوری ہوگئی ہیں۔ کیدارناتھ دھام کیلئے ہیلی کاپٹر کا سفر کَل سے دوبارہ شروع ہوگا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے رودرا پریاگ ضلع کے تباہی سے متاثر ضلعوں کا آج فضائی معائنہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ سرکار سری کیدارناتھ یاترا روٹ کو پہلے جیسا ہی بنانے کیلئے تیزی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے 29 مقامات پر پیدل اور سڑک کے راستوں کو نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 12 ہزار سے زیادہ یاتریوں اور مقامی افراد کو ریکارڈ ٹائم میں بچایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچاؤ کارروائی تقریباً مکمل ہوگئی ہے۔
ہیلی کاپٹر خدمات کے ذریعے جو یاتری کیدارناتھ درشن کیلئے پہنچ رہے ہیں، اُنھیں کرایے میں 25 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔ اِس لاگت کو ریاستی سرکار برداشت کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں