ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 10:00 AM | Mahakumbh Symposium

printer

روحانیت اور ثقافت پر منعقد ایک سِمپوزیم ’مہا کمبھ ڈائیلاگ بھارت کے روحانی اور ثقافتی ورثے‘ کا انعقاد کلا کمبھ کامپلیکس پریاگ راج میں کیا گیا۔

روحانیت اور ثقافت پر منعقد ایک سِمپوزیم ’مہا کمبھ ڈائیلاگ بھارت کے روحانی اور ثقافتی ورثے‘ کا انعقاد کلا کمبھ کامپلیکس پریاگ راج میں کیا گیا۔ مذکورہ سِمپوزیم میں، تاریخ میں مہا کمبھ کی اہمیت، اُس کے حوالہ جات اور اُس کی اہمیت کو نمایاں کیا گیا۔ اس تقریب میں یونیسکو اور الہ آباد یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم اور دیگر مندوبین نے شرکت کی۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Adarsh/Abhishk

پروگرام کا افتتاح جنوب ایشیائی خطّے کے یونیسکو ڈائریکٹر Tim Curtis کے ہمراہ الہ آباد یونیورسٹی کے تاریخ کے شعبے کے سابق سربراہ پروفیسر Heramb Chaturvedi نے کیا۔ اپنے خطاب میں جناب Curtis نے کمبھ کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور اس بات کا ذکر کیا کہ یونیسکو نے سال 2017 میں ہی کمبھ میلے کو انسانیت کا ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات 1923 سے ہی درج کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمبھ میلہ دنیا کے لیے ایک قدرتی اور ثقافتی ورثے کے طور پر ایک نیا نظریہ پیش کرتا ہے۔

پروفیسر چتُرویدی نے کمبھ میلے کے تاریخی پہلو کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کمبھ میلے کا ذکر ساتویں صدی کے چینی بودھ مت کے راہب ہیوئن سانگ کی سفری روداد میں بھی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماگھ اسنان کی روایت ایک اہم فیسٹیول ہے، جو فلکیات سے متعلق واقعات سے وابستہ ہے۔

یہ سِمپوزیم اترپردیش کے ثقافت کے محکمے اور پریاگ راج میلہ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں