رواں مالی سال کے دوران، نومبر میں بھارت کی خردہ افراطِ زر کم ہو کر 5 اعشاریہ چار آٹھ فیصد ہوگئی، جو اکتوبر کے مہینے میں 6 اعشاریہ 2 فیصد تھی۔ اعداد وشمار اور پروگراموں پر عملدرآمد کی وزارت کی طرف سے جاری ڈیٹا کے مطابق دیہی علاقوں میں افراطِ زر 5 اعشاریہ نو پانچ فیصد رہی جبکہ شہری علاقوں میں یہ 4 اعشاریہ آٹھ تین فیصد رہی۔
اِسی دوران، نومبر2024 کے دوران صارفین کے، خوراک کی قیمت کے کُل ہند اشاریہ پر مبنی خوراک کی افراطِ زر، عارضی طور پر 9 اعشاریہ صفر چار فیصد بتائی گئی ہے، جو اکتوبر میں 10 اعشاریہ 9 فیصد تھی۔ دیہی اور شہری علاقوں کیلئے پچھلے سال اِسی مدت کے دوران، افراطِ زر کی شرح، 9 اعشاریہ ایک فیصد اور 8 اعشاریہ سات چار فیصد تھی۔ وزارت کے مطابق نومبر میں افراطِ زر میں کمی کی وجہ غذائی اشیا اور مشروبات کی افراطِ زر میں کمی ہے۔x