رزرو بینک آف انڈیا نے Collateral سے پاک زرعی قرضوں کی حد ایک لاکھ 60 ہزار روپئے سے بڑھاکر دو لاکھ روپئے کردی ہے۔ اِس کا اطلاق اگلے برس یکم جنوری سے ہوگا۔ ایک بیان میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ افراطِ زر اور زرعی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے کسانوں پر پڑنے والے اثرات کا اعتراف ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اِس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں تاکہ کسانوں اور اُن کے کارروائی جاتی علاقے کے طرفین تک اِس کی زیادہ سے زیادہ رسائی اور بیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔
اِس قدم سے کسانوں کو مالیاتی اداروں تک زیادہ رسائی فراہم ہوسکے گی جس سے اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ اُنھیں اپنی زرعی اور ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے خاطرخواہ وسائل حاصل ہیں۔ اِس سے قرضوں تک رسائی بالخصوص چھوٹے اور حاشیے پر رہ رہے کسانوں کی رسائی میں اضافہ ہوگا جنھیں قرض لینے پر آنے والے اخراجات میں کمی اور Collateral کی ضرورت کو ختم کئے جانے کا فائدہ مل سکے گا۔ اِس قدم سے کسان کریڈٹ کارڈ قرضے لئے جانے میں بھی اضافہ ہوگا جس سے کسان زرعی کارروائیوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے اور اپنے طرز زندگی کو بہتر بناسکیں گے۔
Site Admin | December 14, 2024 9:29 PM