دِلی ہائی کورٹ نے اُس درخواست کی سماعت ملتوی کردی، جس میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کی شہریت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت مفادِ عامہ میں دائر کی گئی ایک درخواست کی سماعت کررہی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ مرکزی وزارتِ داخلہ کو راہل گاندھی کی ہندوستانی شہریت منسوخ کرنے کی ہدایت دی جائے، کیونکہ انہوں نے خود کو برطانوی شہری قرار دیا ہے۔ چیف جسٹس منموہن کی سربراہی میں بنچ نے اِس معاملے کی سماعت کیلئے نومبر کی 6 تاریخ مقرر کی ہے۔
Site Admin | October 9, 2024 3:36 PM