رانچی میں جھارکھنڈ اسمبلی کا چار روزہ خصوصی اجلاس نئے منتخب ارکان کے خیرمقدم کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ نئے منتخبہ ارکانِ اسمبلی کو حلف دلانے اور نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ عبوری اسپیکر اسٹیفن مرانڈی نئے منتخب ارکان کو حلف دلا رہے ہیں اور یہ سلسلہ کَل تک جاری رہے گا۔
ارکان کے حلف لینے کے بعد اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا اور پھر ہیمنت سورین سرکار ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔ ریاست کے گورنر سنتوش کمار گنگوار بدھ کے روز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اِس کے بعد موجودہ مالی سال کا دوسرا ضمنی بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا۔×