اترپردیش کے ایودھیا میں رام مندر میں رام للا کی پران پرتیشٹھا تقریب کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تین روزہ عظیم الشان تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں رام لَلا کی پران پرتِشٹھا کے ایک سال مکمل ہونے پر ملک کے سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مندر صدیوں کی قربانی، تپسیا اور جدوجہد کے بعد تعمیر ہوا ہے۔ انہوں نے اسے ہماری ثقافت اور روحانیت کا ایک عظیم ورثہ قرار دیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ روحانی اور عظیم الشان رام مندر ایک ترقی یافتہ بھارت کے عزم کے حصول کیلئے تحریک کا ایک بڑا وسیلہ ثابت ہوگا۔×
Site Admin | January 11, 2025 4:24 PM