راشٹرپتی بھون کا امرت اُدّیان آج سے 30 مارچ تک عوام کیلئے کھل گیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کل امرت اُدّیان کے سالانہ سرمائی ایڈیشن 2025 کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔ امرت اُدّیان کی پیر کو چھوڑ کر ہفتے کے چھ دن صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سیر کی جاسکتی ہے۔ یہ ادّیان 5 فروری کو دلّی اسمبلی انتخابات اور 20 اور 21 فروری کو راشٹرپتی بھون میں ہونے والی کانفرنس کے ضمن میں بند رہے گا۔ اس کے علاوہ 14 مارچ کو ہولی کے موقع پر بھی امرت ادیان بند رہے گا۔ باغ کی بکنگ اور داخلہ مفت رہے گا۔ راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ سے بکنگ کی جاسکتی ہے۔ سیدھے وہاں جاکر بھی امرت اُدّیان کی سیر کی جاسکتی ہے۔
Site Admin | February 2, 2025 9:25 PM
راشٹرپتی بھون کا امرت اُدّیان آج سے 30 مارچ تک عوام کیلئے کھل گیا ہے
