August 7, 2024 9:52 AM

printer

راشٹرپتی بھون میں امرت اُدّیان، اِس مہینے کی 16 تاریخ سے اگلے مہینے کی 15 تاریخ تک کھولا جائے گا

راشٹرپتی بھون میں امرت اُدّیان، اِس مہینے کی 16 تاریخ سے اگلے مہینے کی 15 تاریخ تک کھولا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 14  اگست کو امرت اُدّیان کی موسم گرما کی اِس نمائش کا افتتاح کریں گی۔

ایسا پہلی بار ہے کہ 29 اگست کی تاریخ، کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر، کھیلوں سے وابستہ افراد کے لیے  مختص کی گئی ہے۔ 5 ستمبر کی تاریخ، اساتذہ کے دن کے موقع پر اساتذہ کے لیے مختص کی گئی ہے۔

لوگ امرت اُدّیان میں، راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے داخل ہو سکیں گے۔ اِس کے لیے آن لائن بکنگ، راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے اور گیٹ نمبر 35 کے باہر قائم کیے گئے Kiosks پر خود جاکر بھی کی جا سکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں