راجیہ سبھا کے صدر نشیں جگدیپ دھنکھڑ نے آج شام ایوان کے لیڈروں کی ایک میٹنگ بلائی ہے۔ یہ میٹنگ دلّی ہائی کورٹ کے جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ سے نقد رقم برآمد ہونے کے معاملے پر بلائی گئی ہے۔ اِسے ایک سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے، صدر نشیں نے کہا کہ یہ معاملہ خود مختاری، بالا دستی اور پارلیمنٹ کی اہمیت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے اِس معاملے میں تیزی سے کارروائی کرنے پر چیف جسٹس کی تعریف کی۔ وقفہئ صفر کے دوران انہوں نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اِس مسئلے کا کوئی حل نکالنے کیلئے نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔
Site Admin | March 25, 2025 2:50 PM
راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ، دلی ہائی کورٹ کے جج کے کی رہائش گاہ سے مبینہ نقدی برآمد ہونے کے معاملے پر آج سہ پہر ایوان کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔
