راجیہ سبھا کے نائب صدر نشین ہریونش نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا کو درپیش چیلنجوں کے ساتھ نمٹنے کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تمام کثیر سطحی پلیٹ فارم پر محض ایک شریک ملک سے کہیں آگے بڑھ کر ایک اہم حصے دار ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے نئی دلّی میں آج آکاشوانی کی جانب سے منعقدہ ڈاکٹر راجیندر پرساد میموریل لیکچر 2024 پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ لیکچر کا موضوع تھا: ’Vaishvik Kshitij پر بھارت کی بڑھتی بھومیکا‘۔ نائب صدر نشین نے کہا کہ ڈاکٹر راجیندر پرساد جیسے لیڈروں کے نقش قدم پر چل کر بھارت آج دنیا بھر میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ عالمی جنوب کی آواز بھی بن چکا ہے۔
نائب سربراہ ہریونش نے ملک کی ترقی میں بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ اور بھارت رتن ڈاکٹر راجیندر پرساد کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر گورو دیویدی نے یہ کہہ کر آکاشوانی کے رول کو یہ کہہ کر اجاگر کیا کہ اپنے آغاز کے وقت ہی سے آکاشوانی ملک کی آواز بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آکاشوانی نے خبریں نشر کرکے ہر نسل کے مابین بیداری پیدا کی، دوسری طرف اس نے اپنے کروڑوں سامعین کیلئے دلچسپ اور معیاری پروگرام پیش کیے۔ ایک عوامی نشریے کے طور پر اِس کا کردار، مواصلات کے کسی بھی دیگر وسیلے کے مقابلے وسیع تر ہے۔آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل پرگیہ پالیوال گور بھی اِس موقع پر موجود تھیں۔ اس لیکچر کی ریکارڈنگ، ڈاکٹر راجیندر پرساد کے یومِ پیدائش کے موقع پر 3 دسمبر کو رات ساڑھے 9 بجے آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک پر نشر کی جائے گی۔
Site Admin | November 29, 2024 9:44 PM
راجیہ سبھا کے نائب صدر نشیں ہری ونش نے کہا ہے کہ بھارت آج دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں سب سے آگے ہیں۔ انھوں نے نئی دلّی کے آکاشوانی میں منعقدہ ڈاکٹر راجیندر پرساد میموریل لیکچر پیش کیا
