ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 9:37 PM

printer

راجیہ سبھا کے لیڈر اور BJP کے سربراہ جے پی نڈا نے آج کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے امریکہ میں قائم George Soros فاؤنڈیشن کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کے معاملے پر پارٹی کی سخت نکتہ چینی کی ہے

راجیہ سبھا کے لیڈر اور BJP کے سربراہ جے پی نڈا نے آج کانگریس پارٹی کے لیڈروں کے امریکہ میں قائم George Soros فاؤنڈیشن کے ساتھ مبینہ گٹھ جوڑ کے معاملے پر پارٹی کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ کانگریس کو چاہیے کہ وہ جارج سوروس کے ساتھ اپنے مبینہ روابط کے بارے میں ملک کو بتائے، جو ملک کی سا لمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اِس معاملے سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ جناب نڈا نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کی بھی نکتہ چینی کی کہ وہ نائب صدر کے عہدے کے تئیں احترام کا اظہار نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جناب گاندھی اور کانگریس لیڈروں نے پارلیمنٹ کی شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔
اپوزیشن اور برسراقتدار پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے مختلف معاملات پر الزامات اور جوابی الزامات لگائے جانے کے سبب آج راجیہ سبھا کی کارروائی میں رخنہ پڑا۔ لنچ سے پہلے کے اجلاس کے دوران لوک سبھا کی کارروائی میں بھی رخنہ اندازی ہوئی تاہم دوپہر کے کھانے کے بعد یہاں بلا رکاوٹ کارروائی جاری رہی۔ برسر اقتدار بینچ کی طرف سے کانگریس لیڈروں اور امریکہ میں قائم جارج Soros فاؤنڈیشن کے درمیان مبینہ رابطوں کے معاملے کو دونوں ہی ایوانوں میں اٹھایا گیا۔ اِدھر اپوزیشن پارٹیوں نے اڈانی گروپ کے خلاف رشوت خوری کے الزامات کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس کے اِس ہفتے کا آج چوتھا دن ہے کہ جب راجیہ سبھا میں کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں ہوسکی۔ اڈانی گروپ کے خلاف رشوت خوری کے مبینہ الزامات اور کانگریس لیڈروں اور امریکہ میں قائم جارج سوروس فاؤنڈیشن کے درمیان گٹھ جوڑ نیز دیگر معاملات ایوانِ بالا کی کارروائی میں رخنہ اندازی کا سبب بنے، جس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ رخنہ اندازی کے سبب ایوان میں قانون سازی کے متعلق کوئی بحث نہیں ہوسکی۔ لوک سبھا میں اپوزیشن اور برسر اقتدار بینچ کے ممبرانِ پارلیمنٹ میں لنچ سے پہلے کے اجلاس میں جارج سوروس اور اڈانی کے معاملوں پر شور شرابا ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو دو مرتبہ ملتوی کرنا پڑا۔ البتہ لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی بلا رکاوٹ جاری رہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں