راجیہ سبھا نے آج بھارتی آئین کے 75 سالہ شاندار سفر پر اپنا خصوصی مباحثہ پھر سے شروع کیا۔ بحث میں شرکت کرتے ہوئے ایوان کے لیڈر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے کہا کہ بھارت نہ صرف سب سے بڑی جمہوریت بلکہ جمہوریت کی ماں بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی اخلاقیات کے مطابق جمہوریت، آزادی، مساوات اور سب کی شمولیت پر مشتمل ہے جو شہریوں کو ایک باعزت زندگی گزارنے کی اجازت دیتی ہے۔ جناب نڈّا نے کہا کہ سرکار اِس وژن کے تئیں عزم مصمم رکھتی ہے اور کہا کہ ملک دستور ساز اسمبلی کے اُن ممبروں کا احسان مند ہے جنھوں نے بھارتی دستور کو تیار کیا۔ JDS لیڈر ایچ ڈی دیوی گوڑا، TMC کی سشمیتا دیب اور رامناتھ ٹھاکر نے بحث میں شرکت کی۔
Site Admin | December 17, 2024 9:24 PM