ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 21, 2025 2:47 PM

printer

راجیہ سبھا میں وزارت داخلہ کے کام کاج پر بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔بحث میں، دفعہ 370، جرائم کی شرح اور سیکورٹی کو درپیش چیلنجز اہمیت کے حامل رہے

راجیہ سبھا میں آج داخلہ امور کی وزارت کے کام کاج پر بحث و نباحثہ دوبارہ شروع ہوا۔ BJP کے ڈاکٹر سُدھانشو ترویدی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370  ختم کرکے صحیح معنوں میں ملک کو سیکولر بنانے کا کام کیا ہے۔ انھوں نے مہا کنبھ کے انعقاد کی بھی ستائش کی اور کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع میں کوئی ناگوار واقعہ رونما نہیں ہوا، جس سے حفاظتی دستوں کی استعداد کا اندازہ ہوتا ہے۔

 دوبارہ حلقہ بندی کے طریقہ کار کی مخالفت پر ڈاکٹر ترویدی نے اپوزیشن پارٹیوں سے کہا کہ وہ آبادی پر قابو پانے سے متعلق بل کی حمایت کریں۔ انھوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے، منی پور کو درپیش معاملات سے نمٹنے کے لئے حساس طریقے سے کام کیا ہے۔

 کانگریس ممبر پارلیمنٹ اجے ماکن نے دلی مٰن بڑھتے ہوئے جرائم کے معاملے پر آواز اٹھائی۔ انھوں نے کہا کہ دلی پولیس براہ راست وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دلی میں خواتین، بچوں اور معمر شہریوں کے خلاف جرائم کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

DMK کے ایم شن موگم نے حفاظتی عملے کے زیادہ دیر تک کام کرنے اور مرکزی مسلح پولیس دستوں میں خالی اسامیوں کے معاملے پر آواز اٹھائی۔

بحث مباحثہ جاری ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں