ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 17, 2024 2:54 PM

printer

راجیہ سبھا میں بھارت کے آئین کے 75 سال کے شاندار سفر پر خصوصی مباحثہ شروع ہوگیا ہے

 

راجیہ سبھا میں آج بھارت کے آئین کے باوقار 75 سال پر خصوصی بحث پھر سے شروع ہوئی۔

بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایوان کے لیڈر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا نے کہا کہ بھارت صرف سب سے بڑی جمہوریت نہیں ہے، بلکہ جمہوریت کی ماں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی اقدار کے مطابق جمہوریت آزادی، برابری اور سب کی شمولیت سے بنتی ہے اور شہریوں کو باوقار زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

جناب نڈّا نے کہا کہ حکومت اِس نظریئے کی پوری طرح پابند ہے اور انھوں نے کہا کہ ملک بھارتی آئین بنانے والے مقننہ اسمبلی کے ممبران کا قرض دار رہے گا۔

جناب نڈّا نے یہ الزام بھی لگایا کہ کانگریس پارٹی ماضی میں آئین پر حملہ کرتی رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کانگریس نے عدلیہ کی آزادی پر حملے کیے اور اُن کے دور کی سرکاروں کے بدنام ڈیزائن کے خلاف بولنے والے کئی ججوں کو خاموش کیا۔ مرکزی وزیر صحت نے الزام لگایا کہ کانگریس نے ریاستوں کی مستحکم سرکاروں کو ہٹانے کیلئے آرٹیکل 356 کا 90 مرتبہ غلط استعمال کیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں