ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 3, 2024 9:29 PM

printer

راجیہ سبھا میں آج بھارتیہ وایویان وِدھے یک 2024 کو بحث کیلئے پیش کیا گیا۔ لوک سبھا نے اِس بل کو اِس سال مانسون اجلاس میں ہی پاس کردیا تھا

راجیہ سبھا میں آج بھارتیہ وایویان وِدھے یک 2024 کو بحث کیلئے پیش کیا گیا۔ لوک سبھا نے اِس بل کو اِس سال مانسون اجلاس میں ہی پاس کردیا تھا۔ بل پیش کرتے ہوئے شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے کہا کہ بل میں طیاروں کا ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور رکھ رکھاؤ کو واضح کیا گیا ہے جو ایک قانونی فریم ورک کے تحت شہری ہوا بازی کی صنعت کی مدد کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل 1934 کے طیاروں سے متعلق قانون کی جگہ لے گا جس میں 21 مرتبہ ترمیم کی جاچکی ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ بھارت دنیا میں تیزی سے ابھرتے ہوئے شہری ہوا بازی کے مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔
راجیہ سبھا نے آج تیل کے میدان سے متعلق انضباطی اور فروغ کے ترمیمی بل 2024 کو منظوری دے دی ہے۔ یہ بل، تیل کے میدان سے متعلق انضباطی اور فروغ کے قانون 1948 کی جگہ لے گا۔ یہ بل معدنی تیل کی وضاحت کرتا ہے، جس میں کوئلہ، لگنائٹ یا Helium شامل نہیں ہیں۔ اِس بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ بل، پالیسی استحکام، بنیادی ڈھانچے کے استعمال، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور تنازعات کے آسان حل کو یقینی بناتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں