September 23, 2024 2:41 PM

printer

راجیو کمار کی قیادت میں بھارت کے انتخابی کمیشن کی ایک ٹیم رانچی پہنچی

اعلیٰ انتخابی افسر راجیو کمارکی قیادت میں، بھارت کے انتخابی کمیشن کی ایک ٹیم رانچی پہنچی ہے تاکہ جھارکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ ٹیم انتخابی کمشنرز، Gyanesh کمار اور سُکھ بیر سنگھ سندھو پر مشتمل ہے۔

یہ ٹیم آج، رانچی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔ انتخابی کمیشن کی ٹیم BJP۔ کانگریس، CPIM اور تین علاقائی پارٹیوں JMM، RJD اور AJSU سمیت چھ قومی پارٹیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد، انتخابی کمیشن کی ٹیم قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گی۔

بعد میں، دن میں، انتخابی کمیشن کی ٹیم تیاریوں کا جائزہ لینے کی خاطر، اعلیٰ انتخامی افسر، ریاستی پولیس نوڈل افسر اور سینٹرل فورسز کے کو آرڈینیٹر کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔ کَل انتخابی کمیشن کی ٹیم سبھی 24 ضلعوں کے ڈسٹرکٹ چناؤ افسروں اور سپرنٹینڈینٹ پولیس، چیف سکریٹری اور DGP کے ساتھ تیاریوں کا بھی جائزہ لے گی۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات اس سال کے آخر میں  ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں