وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور مالدیپ کے اُن کے ہم منصب محمد غسان مامون کے درمیان آج نئی دلی میں ایک دوطرفہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ بات چیت کے دوران دنوں وزراء نے تربیت، مسلسل فوجی مشقیں اور دفاعی پروجیکٹوں سمیت مشترکہ دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ مالدیپ کے وزیر دفاع بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اپنے قیام کے دورران وہ گووا اور ممبئی کا بھی دورہ کریں گے۔ بھارت اور مالدیپ کے درمیان مشترکہ روحانی، تاریخی، لسانی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ مالدیپ بھارت کی ’پڑوس پہلے‘ کی پالیسی کے تحت ایک خاص مقام رکھتا ہے جس کا مقصد بحرہند خطے میں استحکام اور خوشحالی لانا ہے۔
Site Admin | January 8, 2025 3:13 PM