راجستھان کے سیکر ضلعے میں آج دوپہر ایک سڑک حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 25 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ مسافروں سے بھری ایک پرائیویٹ بس سالاسر سے نول گڑھ جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ بس کے ڈرائیور نے گاڑی پر سے اپنا کنٹرول کھودیا جس کے بعد یہ گاڑی، لکشمن گڑھ میں ایک پانی کے پائپ سے ٹکرا گئی۔
سیکر رینج کے پولیس کے انسپکٹر جنرل ستیندر چودھری نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کو جے پور بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر کا سیکر اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر لوگ مقامی باشندے تھے۔
وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے اِس حادثے میں رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ زخمیوں پر بہترین نگہدداشت کو یقینی بنائیں۔
جموں وکشمیر میں آج کم از کم 30 مسافر جس میں زیادہ تر ایک نرسنگ کالج کے طلبا تھے اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک پرائیویٹ مِنی بس اُدھم پور ضلع میں سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں جاگری، آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ یہ مِنی بس سلماری سے اُدھم پور جاتے ہوئے آج سہ پہر Forma گاؤں کے پاس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اتھارٹی نے فوری طور پر بچاؤ کارروائی شروع کی اور زخمیوں کو اُدھم پور کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں بھیجا گیا۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اُدھم پور کے ڈپٹی کمشنر Saloni Rai نے بتایا کہ اس مِنی بس میں 30 سے 35 مسافر سفر کر رہے تھے اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ منی بس کھائی میں جاگری۔
ایک دوسرے حادثے میں آج جموں شہر کے مضافات میں لگنے والی آگ میں بے گھر کشمیری پنڈتوں کے بارہ کوارٹر میں جل کر خاکستر ہوگئے۔ Purkhoo مائیگرینٹ کیمپ کے علاقے میں پرانے کوارٹروں میں سے ایک میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جو جلد ہی بارہ کوارٹروں تک پہنچ گئی۔ اس واقعہ میں اب تک کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Site Admin | October 29, 2024 9:35 PM