ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 2:46 PM

printer

راجستھان کابینہ نے ریاست میں جبراً مذہب تبدیل کرنے کی روک تھام کیلئے ایک بل کے مسودے کو منظوری دی

راجستھان کابینہ نے ریاست میں جبراً مذہب تبدیل کرنے کی روک تھام کیلئے ایک بل کے مسودے کو منظوری دی ہے۔ غیرقانونی طریقے سے مذہب تبدیل کرنے کی روک تھام سے متعلق 2024 کے راجستھان بل کو اسمبلی کے آنے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ریاست کے پارلیمانی امور کے وزیر جوگا رام پٹیل نے بتایا کہ مذکورہ بل میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کوئی دوسرا مذہب اختیار کرنا چاہتا ہے تو اُسے 60 دن پہلے ضلع مجسٹریٹ کو ایک درخواست دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پایا گیا کہ مذہب کی تبدیلی جبراً یا کسی دباؤ میں نہیں کی گئی ہے تو درخواست گزار کو اپنا مذہب تبدیل کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مذکورہ بل کے قانون کی شکل اختیار کرنے کے بعد کوئی بھی شخص یا ادارہ غلط بیانی، دھوکے یا جبراً دباؤ ڈال کر کسی کا مذہب تبدیل نہیں کرسکے گا۔ ریاستی کابینہ نے کئی تجویزوں کو بھی منظوری دی ہے، جس میں صنعتی اور اقتصادی ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کیلئے نئی پالیسیاں پیش کرنا بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں