ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 9:25 PM

printer

راجستھان میں GST سے متعلق کئی فیصلے کیے گئے

راجستھان کے شہر جیسلمیر میں آج GST کونسل کی 55 ویں میٹنگ میں GST سے متعلق کئی فیصلے کیے گئے۔ میٹنگ کی صدارت، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کی۔ اِس میٹنگ میں وزراء اعلیٰ، نائب وزراء اعلیٰ، ریاستوں کے وزراء خزانہ اور وزارت خزانہ کے افسران نے شرکت کی۔بعد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ GST کونسل نے زیادہ تغذیات کے ساتھ تیار کیے گئے چاول کے دانوں پر شرح میں 5 فیصد کی کمی کی ہے اور pre-pakaged اور labelled اشیاء کی تعریف میں بھی ترمیم کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ GST کونسل نے کئی اشیاء پر استثنائی ٹیکسوں کی شرح میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ Gene therapy کو GST سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ penal چارجز اور بینکوں اور NBFCs کی فیسوں میں تاخیر سے ادائیگی پر GST نہیں لگے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مہارتوں کی ترقی کی قومی کونسل کے تربیتی شراکت دار اداروں کو بھی GST سے مستثنیٰ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اِس فیصلے پر نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے بعد عمل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ریاستوں نے ایئر ٹربائن فیول ATF کو GST کے دائرے میں لانے کی مخالفت کی اس لئے اِس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔وزراء کا گروپ، صحت بیمے پر GST کی شرح میں تخفیف کے بارے میں مزید غور کرے گا۔ محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ کاؤنسل نے چھوٹی کمپنیوں کے رجسٹریشن میں آنے والی دشواریوں کو ختم کرنے کے بارے میں اصولی طور پر concept نوٹ کو منظوری دے دی ہے۔ای-کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے دیئے گئے کھانے کے آرڈر پر لگنے والے ڈلیوری چارجز کے تعلق سے GST میں کمی کی تجویز کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں