ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 16, 2025 4:01 PM

printer

راجستھان میں  کھاد تیار کرنے والے ایک کارخانے کے نزدیک کَل امونیا گیس کے رساؤ کے سبب ایک سرکاری اسکول کے کم از کم سولہ طلبا متاثر ہوگئے۔

راجستھان میں  Gadepan کے مقام پر کھاد تیار کرنے والے ایک کارخانے کے نزدیک کَل امونیا گیس کے رساؤ کے سبب ایک سرکاری اسکول کے کم از کم 16 طلبا متاثر ہوگئے۔ یہ واقعہ صبح کی دعائیہ اسمبلی کے دوران ہوا۔ اس وقت بہت سے طلبا کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ متاثرہ طلبا کو فوراً طبّی امداد فراہم کی گئی۔

پانچ طلبا کو فرسٹ ایڈ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا، جبکہ پانچ طلبا کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا، جبکہ چھ طلبا کو مزید علاج کیلئے کوٹا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسکول میں دیگر 200 طلبا کی طبی جانچ کی گئی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں