ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2024 9:18 PM

printer

راجستھان میں پچھلے تین دنوں میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کے باعث راجستھان کے سات مشرقی اضلاع میں زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے

راجستھان میں پچھلے تین دنوں میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کے باعث راجستھان کے سات مشرقی اضلاع میں زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جے پور، دھول پور، کرولی، بھرت پور، دَوسہ، ٹونک اور سوائے مادھوپور اضلاع کے بہت سے گاؤں اور قصبوں میں پانی بھر گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے جے پور، کرولی، گنگاپور شہر، دھول پور اور دوسہ اضلاع کے اسکولوں میں کَل کیلئے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
مسلسل ہونے والی بارش کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی ٹھہر گئی ہے۔ دریا اور نالے طغیانی پر ہیں۔ بہت سی سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ بہت سے مقامات پر ریل آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے آج شام جے پور میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی سے بھرے ہوئے علاقوں سے دور رہیں اور احتیاط برتیں۔ اِسی دوران، محکمہئ موسمیات نے ٹونک، سوائے مادھوپور، کوٹہ، کرولی، جے پور، دھول پور، دَوسہ، بوندی اور Baran اضلاع میں بہت شدید بارش ہونے کیلئے ریڈ اور اورینج الرٹ جاری کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں