راجستھان میں ٹریفک پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہلاک اور 6 دیگر اُس وقت زخمی ہوگئے، جب وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کے قافلے کی دو گاڑیوں کی ایک نجی کار کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ یہ حادثہ کَل شام جے پور کے جگت پورہ علاقے میں پیش آیا۔ جناب شرما لگھو اُدیوگ بھارتی کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے جارہے تھے، جہاں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ مہمان خصوصی تھی۔ جگت پورہ روڈ پر اکشے پاتر چوراہا کے قریب ہوئے اِس حادثے میں پانچ پولیس والوں اور دیگر دو افراد سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جائے حادثہ پر رُک کر شدید طور پر زخمی ایک شخص کو اپنی کار میں اسپتال پہنچایا اور دیگر زخمیوں کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اِس پروگرام میں شرکت نہیں کی، جس کیلئے وہ روانہ ہوئے تھے۔ بعد میں انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعلیٰ شرما نے ASI کی موت پر تعزیت پیش کی۔×
Site Admin | December 12, 2024 3:26 PM