راجستھان میں شدید سردی سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ گھنے کہرے کی وجہ سے ریل، سڑک اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق سیکر میں فتح پور آج سب سے ٹھنڈا مقام رہا، جہاں کم از کم درجہئ حرارت ایک ڈگری سیلسیس رہا۔
دوسا، اودے پور، بھلواڑہ، چتور گڑھ، ناگور، سِروہی، سِیکر، چُورو اور Kaurali سمیت 10 مقامات پر کم از کم درجہئ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کئی مقامات پر دن کا درجہئ حرارت تقریباً 20 سے 25 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح کئی علاقوں میں گھنا کہرا چھایا رہا، جس کی وجہ سے سڑک اور ریل ٹریفک متاثر ہوا۔
اِس دوران کئی ضلعوں میں اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں کلاس کے بچوں کیلئے چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آنگن واڑی مراکز بھی گیارہ جنوری تک بند رہیں گے۔