ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 12, 2024 9:45 AM | Rajasthan Rain

printer

راجستھان میں بارش سے متعلق حادثات میں کم سے کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ آج سات ضلعوں میں سبھی اسکول بند ہیں

راجستھان کے مختلف حصوں میں ہفتے کے روز سے ہو رہی موسلا دھار بارش سے کم از کم 22 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ جے پور، Karauli، سوائے مادھوپور اور Dausa میں کَل شدید بارش سے سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ حکام نے جے پور، جے پور دیہات، Dausa، کرولی، سوائے مادھوپور، گنگا پور اور بھرت پور اضلاع میں آج سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو بند کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرمانے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جے پور میں سینئر اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ جناب شرما نے اہلکاروں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کو تیز کرنے اور آئندہ دنوں کے لیے موسمیات کے محکمے کی پیشگوئی کی بنیاد پر ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کو کہا۔

بھرت پور ضلعے کے Srinagar گاؤں کے نزدیک Banganga دریا میں ڈوبنے سے 7 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔ جے پور کے نزدیک Kanota  باندھ میں ایک شخص پھسل کر  گہرے پانی میں چلا گیا۔ اُس کو بچانے کی کوشش میں اُس کے چار دوست بھی ڈوب گئے۔ اِس کے علاوہ مختلف اضلاع میں بارش سے وابستہ واقعات میں تقریباً دس دیگر لوگ ہلاک ہوگئے۔

وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاؤ کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے شدید بارش کی مدِّنظر خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

اِس دوران موسمیات کے محکمے نے آج ریاست کے 7 مشرقی اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش کے تعلق سے ایک الرٹ جاری کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں