راجستھان حکومت نے سابقہ حکومت کی جانب سے تشکیل دئے گئے 17 نئے اضلاع میں سے 9 کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِس کے علاوہ پالی، Banswara اور سیکر کو دیا گیا ضلع کا درجہ بھی ختم کیا جائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ 8 نئے ضلع جوں کے توں رہیں گے۔ وزیراعلی بھجن لال شرما کی زیر صدارت راجستھان حکومت کی کابینہ کے فیصلے کے تحت Dudu, Kekri, Shahpura, Neemkathana, Sanchore, Anugarh اور گنگاپور اضلاع کو تحلیل کیا جائے گا۔ آج کے فیصلے کے بعد راجستھان میں سات ڈویژن اور 41 اضلاع ہوں گے۔ دوسری جانب سابق وزیراعلی اشوک گہلوت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے موجودہ ریاستی حکومت پر اس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت نے آبادی اور اچھی حکمرانی کی بنیاد پر فیصلہ کیا تھا۔
Site Admin | December 28, 2024 9:20 PM