August 5, 2024 2:35 PM

printer

دیہی علاقوں میں زمینی سطح پر قرضے 2024 میں 25 لاکھ 46 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں: پنکج چودھری

محکمہ خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں زمینی سطح پر قرضے 2024 میں 25 لاکھ 46 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ 2014 میں یہ محض 7 لاکھ 30 ہزار کروڑ روپے تھے، تاکہ عوام متعلقہ فائدوں سے مستفید ہوسکیں۔آج لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیرموصوف نے ایوان کو بتایا کہ کسان کریڈٹ اسکیم کے تحت کسانوں کو دیئے جانے والے فصلوں کے قرضے بڑھ کر 9 لاکھ 82 ہزار کروڑ روپے ہوگئے، جبکہ پہلے یہ چار لاکھ 26 ہزار کروڑ روپے تھے۔ جناب چودھری نے مزید کہا کہ سرکار نے کسانوں کی بہبود اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ وزیرموصوف نے کہا کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت 52 ہزار کروڑ سے زیادہ کھاتے کھولے گئے، تاکہ مالی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں