ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2024 9:39 PM

printer

دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر Pemmasani چندر سیکھر نے آج آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر Pemmasani چندر سیکھر نے آج آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر چندر سیکھر کے ہمراہ Ponnur کے رکن اسمبلی دھُولی پَلّا نریندر بھی تھے۔ وہ کسانوں سے ملے اور ان کی پریشانی معلوم کی۔وزیر موصوف نے کسانوں کو یقین دلایا کہ انہیں نقصانات سے بچانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ انہیں اضافی طور پر ایک ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔ ڈاکٹر چندر سیکھر نے پانی کی نکاسی کے نظام کو جنگی پیمانے پر، صاف ستھرا اور جدید بنانے اور اِسے چوڑا کرنے کیلئے 300 کروڑ روپئے کے ایک منصوبے کا بھی اعلان کیا۔
اِسی دوران، آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے وجے واڑہ میں راج بھون میں، گورنر ایس عبدالنذیر سے ملاقات کی۔ ان کا یہ دورہ، ایک خیر سگالی دورہ تھا۔ وزیراعلیٰ نے اُنہیں وجے واڑہ اور ریاست کے دوسرے علاقوں میں سیلاب کی صورتحال اور موسلادھار بارش سے ہوئے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ سرکار کی طرف سے ہمہ وقت راحت اور بازآبادکاری کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گورنر نے وزیر اعلیٰ کے اِن اقدامات کو سراہا کہ انھوں نے راحت اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے۔
مرکزی وزیر اور تلنگانہ BJP کے صدر جی کشن ریڈی نے آج ریاست کے کھمم ضلعے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ریاستی اور مرکزی دونوں سرکاریں اُن کی مدد کریں گی اور سبھی ضروری امداد فراہم کریں گی۔ جناب ریڈی نے وعدہ کیا کہ مستقبل میں سیلاب کو روکنے کیلئے Munneru نہر کے ساتھ ساتھ ایک دیوار تعمیر کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز نے ریاستی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے سے دیئے گئے ایک ہزار 345 کروڑ روپئے، قدرتی آفات سے نمٹنے والے ریاستی فنڈ کے طور پر، فوری راحت کیلئے استعمال کرے۔
اُدھر مہاراشٹر کے 10 ضلعوں میں بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاست کے زراعت کے محکمے نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ آٹھ لاکھ ہیکٹئر سے زیادہ رقبے میں خریف فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
تلنگانہ میں سبھی کانگریس ارکانِ اسمبلی، ارکان پارلیمنٹ، کارپوریشن کے چیئرپرسنز اور سرکاری مشیر، سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے کی جانے والی راحت سرگرمیوں کیلئے اپنی دو ماہ کی تنخواہ کا تعاون دیں گے۔ ریاست کے صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر سریدھر بابو نے یہ بات آج حیدرآباد میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں