دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان آج آن لائن وسیلے سے، یکسر تبدیلی لانے والی Watershed یاترا ’جَل لائے دھن دھانیہ‘ شروع کریں گے۔
کَل نئی دلّی میں نام نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب چوہان نے کہا کہ عوام تک رسائی کی اِس مہم میں، جس کا مقصد یکسر تبدیلی لانے والی ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بیداری لانا ہے، 26 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں 6 ہزار 673 گرام پنچایتیں شامل کی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس مہم کے ذریعے لوگوں میں پانی کے تحفظ اور مٹّی کی زرخیزی میں آتی ہوئی کمی کے بارے میں بھی بیداری لائی جائے گی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اِس مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگ شامل ہوں۔×