ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 21, 2024 2:31 PM

printer

بھارتی موسمیات محکمے نے کہا ہے کہ سمندری طوفان DANA کے جمعرات تک اڈیشہ میں پہنچنے کا امکان ہے

خلیج بنگال سے اٹھنے والا شدید سمندری طوفان DANA اڈیشہ ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور اِس کے 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ کے ساتھ جمعرات کی صبح وہاں پہنچنے کا امکان ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق مشرقی-وسطِی خلیج بنگال اور اِس سے ملحقہ شمالی انڈمان کے سمندر میں کم دباؤ کا حلقہ بن گیا ہے اور اِس کے مغرب- شمال مغرب کی سمت بڑھنے اور کل صبح تک شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز تک یہ مشرقی- وسطِی خلیج بنگال پر سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔ اِس کے بعد یہ شمال مغرب کی سمت بڑھے گا اور جمعرات کی صبح تک اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں کے نزدیک شمال مغربی خلیج بنگال پہنچ جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں