دیوی دُرگا کی پوجا کا نو روزہ فیسٹول نوراتری آج سے پورے بھارت میں مذہبی عقیدت اور جوش وجذبے سے شروع ہورہاہے۔ اس دوران عقیدت مند، گجرات کے مختلف شکتی پیٹھوں کا دورہ کررہے ہیں، جس میں بناس کانٹھا کا اَمبا دیوی مندر پَوا گڑھ کا مہاکالی مندر خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اور عقیدتمند دیگر مذہبی مقامات کا دورہ کررہے ہیں۔ ہر روز دیوی دُرگا کے ایک مختلف روپ کو پیش کیا جاتا ہے۔ پہلے دن دیوی درگا کی Shilaputri کی پوجا کی جاتی ہے۔
گجرات میں نوراتری کے تہوار کے موقع پر روایتی دیئے ”گربو“ جلانے کی روایت رہی ہے۔ اس دوران عقیدت مند 9 دن کا برت رکھتے ہیں اور گھٹ استھاپنا اور ہَون جیسی مذہبی رسومات انجام دیتے ہیں۔ نوراتری کی شروعات کے ساتھ ہی ریاست میں راس گَربا کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سال ریاستی حکومت نے تجارتی اور رہائشی دونوں مقامات سے اوقات کی بندشیں ہٹالی ہیں، جس سے جشن کے جوش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تاہم ریاستی حکومت نے لوگوں سے اسپتالوں کے نزدیک DJ کی آواز پر کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے۔
اترپردیش میں نوراتری کے پہلے دن عقیدتمند ریاست بھر کے دیوی مندروں میں جمع ہورہے ہیں۔
ریاست بھر میں عقیدت مند نوراتری کے پہلے دن آج دیوی دُرگا کے شیل پُتری کے روپ کا آشیرواد حاصل کرنے کیلئے منتروں کا جاپ کررہے ہیں۔ عقیدت مند برت رکھ رہے ہیں اور دیوی کے مختلف مندروں میں پوجا ارچنا کررہے ہیں۔ وہ اپنے گھروں میں کلش استھاپنا بھی کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی آج گورکھ ناتھ مندر میں کلش استھاپنا کریں گے۔ عقیدت مند بڑی تعداد میں وندیاچل اور دیوی پٹن مندروں کے مشہور شکتی پیٹھوں میں جمع ہورہے ہیں، تاکہ طاقت کی دیوی کی پوجا ارچنا کرسکیں۔