بھگوان رام کا شہر ایودھیا آج اب تک کے سب سے شاندار دیپ اُتسَو کے نظارے کے لئے تیار ہے۔ نو تعمیر شدہ رام مندر میں رام للّا کے مقدس براجمان کے بعد یہ وہاں دیوالی کی پہلی تقریب ہے۔ اترپردیش سرکار رام کی پیڑی سمیت ایودھیا کے گھاٹوں پر دیپ اُتسَو کے موقع پر 25 لاکھ سے زیادہ دئیے جلاکر گنیز عالمی ریکارڈ بنانے کے کوشش کرے گی۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور ریاستی وزراء اس موقع پر موجود ہوں گے۔
ادھر مدھیہ پردیش کے رتلام شہر میں واقع دیوی مہالکشمی کے ایک منفرد مندر کو ہر سال دیوالی کے موقع پر مقامی لوگوں کے روپے اور زیورات سے سجایا جاتا ہے۔ اس سال مندر کو چار کروڑ 75 لاکھ روپے سے سجایا گیا ہے۔
اِس دیوالی کے موقع پر پنجاب کے محکمہئ جیل نے اپنے قیدیوں کے ہاتھ کے بنے مصنوعات کو مختلف Outlets کے ذریعہ بازاروں میں فروخت کرکے انہیں خوشی اور عزت کا احساس دلایا ہے۔ جیسا کہ جیل کو ایک اصلاحی سہولیت کے مرکز کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اسی لیے قیدیوں کو خود کفیل بنانے کے لیے جیل کے ریاستی محکمہ انہیں مختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت دے رہا ہے اور ان کے مصنوعات کو بازار میں فروخت کررہا ہے۔ اِن مصنوعات کی فروخت سے کمائے گئے منافع کا 40 فیصد قیدیوں کے کھاتوں میں جاتا ہے۔
اسی طرح راجستھان بھی دیوالی کے موقع پر مختلف سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ ریاست بھر میں آج Roop Chaturdashi منائی جارہی ہے۔ عقیدت مند مختلف مقدس مقامات پر آبی ذخائر اور تالابوں میں ڈبکی لگاکر دولت اور خوشحالی کی دعا کررہے ہیں۔
امریکہ میں وائٹ ہاؤس نے بھارت امریکہ تعلقات میں بھارت نژاد امریکیوں کے گراں قدر تعاون کا اعتراف کرنے کے لیے دیوالی کی ایک تقریب کی میزبانی کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارت میں امریکی سفیر Eric Garcetti نے دیوالی کی اِس تقریب کی تعریف کی اور بھارت نژاد امریکیوں کی غیرمعمولی شراکت داری کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ ایک تاریخ ساز اقدام کے تحت ہندوؤں کے فیسٹول دیوالی کو منانے کے لیے یکم اکتوبر کو نیویارک سٹی کے اسکولس بند رہیں گے۔ امریکہ کی خاتون اول جِل بائیڈن اور صدر جوبائیڈن نے بھی 28 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کی میزبانی کی جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے بھارتی امریکیوں کو مدعو کیا گیا۔