دیوالی اور چھٹ پوجا تہواروں کے دوران مسافروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر شمالی ریلوے نے نئی دلی ریلوے اسٹیشن اور آنند وہار پر بھیڑ بھاڑ کے خصوصی بندوبست اور کنٹرول سے متعلق اقدامات کیے ہیں۔ دونوں اسٹیشنوں پر اضافی ٹکٹ کاؤنٹر، آٹومیٹک ٹکٹ وینڈنگ مشینوں، پوچھ تاچھ کے کاؤنٹرس، پینے کے پانی اور موبائل ٹوائیلیٹس کی سہولت کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو آسانی ہوسکے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شمالی ریلوے کے تعلقات عامہ کے چیف افسر ہمانشو شیکھر اُپادھیائے نے بتایا کہ ریلوے نے اسٹیشن میں داخل ہونے پر ہی ریزرو اور غیر ریزرو سیٹوں کے مسافروں کو الگ الگ کرنے کا انتظام کیا ہے۔ ریلوے نے ماضی کے تجربے کی بنیاد پر مختلف انتظامات کیے ہیں۔