ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 15, 2024 9:39 PM

printer

دہرہ دون میں اَڑتیسویں نیشنل گیمز کے لوگو، میسکٹ اور ترانے سمیت پانچ پہلوؤں کی نقاب کشائی کی گئی

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج دہرہ دون میں 38 ویں قومی کھیلوں کیلئے Logo، ترانے اور mascot کا آغاز کیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے پروگرام سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے کھیل کود میں بھارت کو ایک سپُر پاور بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدف پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں سے متعلق پالیسی میں اصلاحات کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ قومی کھیلوں کے موضوع ”گرین گیمز“ کے بارے میں جناب مانڈویہ نے کہا کہ یہ اتراکھنڈ کے قدرتی حسن سے مطابقت رکھتا ہے۔ دہرہ دون میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت نِکھل Khadse نے کہا کہ حکومت بھارت میں اولمپکس کے انعقاد کی کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات پھر کہی کہ مرکز قومی کھیلوں کے انعقاد کیلئے اتراکھنڈ سرکار کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ IOA کی صدر نشیں PT اوشا بھی اِس پروگرام میں موجود تھیں۔ 38 ویں قومی کھیل کود مقابلے 28 جنوری سے 14 فروری 2025 تک اتراکھنڈ میں منعقد ہونے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں