ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 20, 2024 9:38 AM

printer

دھان اور کپاس سمیت 14 خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ،وارانسی ہوائی اڈے پر نئے ٹرمنل اور رَن وے کی توسیع کو بھی منظوری

سرکار نے 14 فصلوں کیلئے کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کرنے، مہاراشٹر میں Vadhavan بندرگاہ تعمیر کرنے اور گجرات اور تمل ناڈو میں پہلا ساحلی Wind ٹرمنل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکار نے وارانسی ہوائی اڈے کے فروغ اور قومی فارنسک بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کی اسکیم کے سلسلے میں بھی فیصلے کئے ہیں۔ نئی دلی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ سرکار نے کابینہ میٹنگ میں پانچ اہم فیصلے کئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دھان، کپاس، باجرے، دالوں اور تلہن کے لئے کم از کم امدادی قیمت MSP میں قابل قدر اضافہ کئے جانے سے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

جناب ویشنو نے بتایا کہ سرکار پورے ملک میں دو لاکھ گودام تعمیر کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سرکار نے مہاراشٹر میں Vadhavan کے مقام پر ہر طرح کے موسم میں کام کرنے والی گرین فیلڈ بندرگاہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اِس پر 76 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے جائیں گے اور یہ دنیا کی چوٹی کی دس بندرگاہوں میں سے ایک ہوگی۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اِس بندرگاہ سے آنے والے برسوں میں روزگار کے تقریباً 12 لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔

جناب ویشنو نے کہا کہ سرکار ملک میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے لگاتار کام کررہی ہے اور اِس سلسلے میں سرکار نے پہلا ساحلی Wind ٹرمنل قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ دو پروجیکٹ گجرات اور تمل ناڈو میں شروع کئے جائیں گے اور ہر ایک کی صلاحیت   پانچ سو میگاواٹ کی ہوگی۔

وزیر موصوف نے یہ بھی جانکاری دی کہ کابینہ نے وارانسی میں لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے فروغ کی بھی منظوری دی ہے جس پر 2 ہزار 869 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ ماحولیاتی اعتبار سے سازگار نظام کے تحت اِسے ایک گرین ایئرپورٹ کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں