عالمی سطح پر شطرنج میں بھارت کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور نوجوان کھلاڑی ہلچل مچارہے ہیں
شطرنج میں اٹلی کے Montesilvano میں جاری 8 سال سے کم عمر کی World Cadets شطرنج چمپئن شپ میں 8 سالہ Divith Reddy نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ بھارت کے اُن کے ساتھی کھلاڑی Sttwik Swain نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس دوران سنگاپور میں 2024 عالمی شطرنج چمپئن شپ میں بھارت کے Gokesh D اور چین کے Ding Liren کے درمیان دوسرا میچ 23 چال کے بعد ڈرا پر ختم ہوا۔ دونوں کھلاڑی تیسرے گیم کیلئے آج پھر ایک دوسرے مد مقابل ہوں گے۔