دِلی میں آگ بجھانے والے محکمے کو اِس سال دیوالی کے موقع پر غیرمعمولی تعداد میں ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جو کہ گزشتہ دس سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے دِلی فائر سروسز کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ شام پانچ بجے سے صبح پانچ بجے تک صرف 12 گھنٹے کے دوران 300 سے زیادہ کال موصول ہوئیں۔ جناب گرگ نے کہاکہ آگ لگنے کے واقعے میں تین اموات کی بھی خبر ہے۔ جناب گرگ نے کہاکہ اِس سال آگ لگنے کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، کیونکہ اُنہوں نے دیوالی کیلئے آگ بجھانے والے عملے کی تعداد میں اضافہ کردیا تھا۔
Site Admin | November 1, 2024 3:03 PM