دِلی-این سی آر میں ہوا کا معیار سنگین زمرے میں چلا گیا ہے۔ اگلے دو دن تک رات اور صبح کے وقت Shallow Fog کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دلی اور قومی راجدھانی خطے میں آج صبح سات بجے ہوا کے معیار کا اشاریہ سنگین زمرے میں پہنچ گیا ہے اور 404 درج کیا گیا۔
آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ، CPCB کے مطابق دلی کے بوانا اسٹیشن میں ہوا کا اشاریہ، AQI، 438 درج کیا گیا۔
وہیں آنندوہار میں 436، علی پور میں 433، اشوک وہار میں 438، روہنی میں 426 اور پنجابی باغ میں ہوا کے معیار کا اشاریہ 425 ریکارڈ کیا گیا۔
بھارتی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے دو دن کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں دلی اور قومی راجدھانی خطے میں دھند چھائی رہے گی۔x