ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2024 3:04 PM

printer

دِلّی کی ایک عدالت نے روزگار کے بدلے زمین معاملے میں ریلوے کے سابق وزیر لالو پرساد اور اُنکے بیٹے تیجسوی یادو کو سمن جاری کیاہے

دلی کی ایک عدالت نے آج ریلوے کے سابق وزیر لالو پرساد یادو، اُن کے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور دیگر کو زمین کے عوض ملازمتوں سے وابستہ کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔ دلی کی راؤز ایوینیو عدالت نے اِس معاملے میں تیج پرتاپ یادو کو بھی سمن جاری کیا ہے۔ وہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے ہیں۔ خصوصی جج وشال گوگنے نے ملزمان کو ہدایت دی ہے کہ وہ 7 اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے مطابق یہ کیس 2004 سے 2009 کے دوران ریلوے کے مغربی وسطی زون میں گروپ ڈی کی تقرریوں سے متعلق ہے۔ اُس وقت لالو پرساد ریلوے کے وزیر تھے۔ اِن نوکریوں کے عوض RJD کے سربراہ کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے نام پر زمینیں تحفے کے طور پر منتقل کی گئی تھیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں