ملک بھر میں درگا پوجا کی تقریبات کا سلسلہ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ اڈیشہ میں مشہور درگا پوجا کا آج روایتی رسم و رواج اور جوش و خروش کے ساتھ آغاز ہوا ہے، جسے دُرگو اُتسو یا شرد اُتسو کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ عقیدتمندوں نے ریاست بھر کے مختلف شکتی پِیٹھ اور پوجا پنڈال میں ماں درگا کی پوجا ارچنا کی۔ بدی پر نیکی کی فتح کا یہ تہوار، اِس ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہے گا۔ مختلف برادریوں کے لوگ، تقریبات میں شامل ہو رہے ہیں۔ اِس سال بھوبنیشور اور کٹک، دونوں شہروں میں 300 سے زیادہ دَسہرے کے پنڈال بنائے گئے ہیں۔گجرات میں بھی مہااشٹمی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
بناس کانٹھا کے سب سے مقبول انباجی مندر، پاوا گڑھ کے مہاکالی ماتا مندر سمیت ریاست کے سبھی شکتی پِیٹھوں میں آج بڑی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوئے۔ اس دوران مہا اشٹمی کے دن ریاست میں گربا اور ڈانڈیہ کی بھی دھوم ہے۔
Site Admin | October 10, 2024 9:41 PM