August 17, 2024 3:41 PM

printer

دو ہزار چوبیس کے پیرس پیرالمپک کھیلوں کی افتتاحیہ تقریب میں سُمیت انٹِل اور بھاگیہ شری جادھو بھارت کے پرچم بردار ہوں گے۔

ٹوکیو پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے سمت  انتل اور شاٹ پُٹ اسٹار بھاگیہ شری جادھو پیرس پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھارتی دستے کے پرچم بردارہوں گے۔

        اِس سال کے پیرس پیرالمپکس کھیل مقابلوں میں اب تک کے سب سے زیادہ 84 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ یہ کھیل مقابلے اِس مہینے کی 28 تاریخ سے 8 ستمبر 2024 تک منعقد ہوں گے۔ 47 ایتھلیٹس ایسے ہیں، جو اِن مقابلوں میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

        معذور افراد کے، اِن پیرس کھیل مقابلوں میں حصہ لینے والے بھارتی کھلاڑیوں کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسُکھ مانڈویا نے کہا کہ اِس دستے میں 50 کھلاڑی ہیں، جنھوں نے Target Olympic Podium Scheme (TOPS) سے فائدہ حاصل کیا۔

        انھوں نے کہا کہ حکومت نے اُنھیں اِس اسکیم کے تحت تربیت اور کوچنگ جیسی ہر ایک سہولت فراہم کی ہے۔

        جناب مانڈویا نے کہا کہ بہت سے کھلاڑی، کھیلو انڈیا گیمز سے ابھرے ہیں۔

        پیرس پیرالمپکس گیمز میں حصہ لینے والے کچھ کھلاڑیوں سے ہمارے نامہ نگار نے بات کی۔ کھلاڑیوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ملک کے لیے تمغے لے کر آئیں گے۔

        پچھلے پیرالمپکس گیمز میں،جو ٹوکیو میں منعقد کیے گئے تھے، بھارتی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19تمغے حاصل کیے تھے۔ اُن کھیل مقابلوں میں بھارت کے 54 کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں